فولاد کی وزارت02-October, 2016 16:14 IST
وزیر اسٹیل کا سوچھ بھارت کی دوسری سالگرہ پر ایس اے آئی ایل کا دورہ


نئی دہلی، 02 اکتوبر اسٹیل کے وزیر جناب بریندر سنگھ نے اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹیڈ کا دورہ کیا اور سوچھ بھارت ابھیان کی دوسری سالگرہ پر کمپنی کی جانب سے انجام دی گئی صفائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ جناب بریندر سنگھ نے ایس اے آئی ایل کے چیئر مین جناب پی کے سنگھ اور سبھی ڈائریکٹروں سمیت مذکورہ کمپنی کو اجتماعی طور پر حلف دلایا اور علامتی صفائی میں شرکت کی۔

ایس اے آئی ایل کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صفائی ایک عادت ہے جو شعوری طریقہ کار کے ساتھ انجام پاتی ہے ۔

U-6025
(Release ID :151356)

home  Printer friendly Page