وزارت خزانہ21-April, 2017 10:31 IST
وزیر مالیات نے امریکی کامرس سکریٹری سے ملاقات کی

نئی دہلی۔21؍اپریل۔مرکزی وزیر مالیات جناب ارون جیٹلی نے امریکہ کے کامرس کے محکمے کے سکریٹری ولبر راس سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ جناب نوتیج سرنا اور ہندوستانی مشیر معاشیات شکتی کانتا داس بھی ان کے حکمراہ تھے۔

اس موقع پر دونوں لیڈروں نے ہند۔ امریکہ معاشی تعلقات کے استحکام اور گزشتہ برسو ں کے دوران باہمی معاونت پرزور دیا۔ جناب ارون جیٹلی نے اس موقع پر امریکی کامرس سکریٹری کو ہندوستانی معیشت کی طاقت اور گزشتہ تین برسوں کے دوران سرکار کے ذریعے کیے جانے والے اصلاحی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امریکی کامرس سکریٹری جناب راس نے جی ایس ٹی کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی کامیابی کیلئے ہندوستانی وزیر مالیات کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر جناب ارون جیٹلی نے امریکہ کے بعض حالیہ احکامات کامسئلہ اٹھایا جس میں ممکنہ طور پر ایچ ۔ آئی بی ویزا نظام میں سختی کیے جانے کے اشارے موجود ہیں۔ انہوں نے امریکی معیشت کیلئے ہندوستانی ماہرین کی اہم خدمات بیان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکی سرکار کوئی فیصلہ لیتے وقت ان باتوں کو ذہن میں رکھے گی۔

و ک۔ م ن۔ س ش ۔ ۔ ع ن

U-1959

(Release ID :161188)

home  Printer friendly Page