جہاز رانی کی وزارت13-October, 2017 11:02 IST
ان لینڈ واٹرویز اتھارٹی آف انڈیا نے بانڈوں کے توسط سے 660کروڑکی رقم بہم پہنچائی ہے

نئی دہلی،13؍اکتوبر: ان لینڈ واٹرویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی ) نے 660کروڑروپے کی رقم حکومت ہند کے ذریعہ پورے طورپرسروس سہولت کے حامل بانڈوں کے توسط سے بہم پہنچائی ہے ۔ ان بانڈوں کے توسط سے جووسائل بہم پہنچائے گئے ہیں وہ حکومت ہند کی جانب سے فراہم کرائی گئی بجٹی امدادکے علاوہ ہیں ۔ حکومت ہند نے ایک فیصلہ لیاہے جس کے تحت آئی ڈبلیو اے آئی کو 18- 2017کے دوران حکومت کی جانب سے کلی طورپرسروس کے حامل بانڈوں کی شکل میں 660کروڑروپے کی رقم بہم پہنچانے کی اجازت دی گئی ۔

          آئی ڈبلیواے آئی نے منتظم کاروں ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں ، رجسٹراراور ٹرسٹی اداروں سے بانڈجاری کرنے سے قبل رابطہ قائم کیاتھا اوران کی خدمات حاصل کی تھیں ۔ سی آرآئی ایس آئی ایل اور سی اے آرای نے مذکورہ تمسک یعنی بانڈکو جو آئی ڈبلیو اے آئی نے جاری کئے ‘‘اے اے اے:اسٹیبل ’’ کے زمرے میں رکھاہے ۔مذکورہ بانڈوں کے لئے ای ۔ بڈنگ یعنی الیکٹرانک طریقے سے بولیاں لگانے کا عمل 11اکتوبر،2017کو انجام دیاگیاتھا ۔ یہ کام بی ایس ای پورٹل پرانجام پایاتھا اور300کروڑروپے نیز 360کروڑروپے کے گرین شوآپشن کی سہولت کے ساتھ بولیاں عمل میں آئی تھیں ۔اجرأکے ساتھ ہی بڑے پیمانے پررقومات داخل کی گئیں اور 360کروڑروپے کی پوری رقم 7.47فیصد کے کوپن ریٹ پرایک ہی دورمیں حاصل ہوگئی ۔

          مذکورہ بانڈوں سے حاصل کی گئی رقم کا استعمال آئی ڈبلیواے آئی کے ذریعہ قومی آبی راستوں سے متعلق ایکٹ 2016کے مطابق ، 18-2017کے دوران قومی آبی شاہراہوں کو ترقی دینے کے سلسلے میں عائد ہونے والے اہم سرمایہ اخراجات کی تکمیل کے لئے کیاجائے گا۔

          ای بی آرکے سلسلے میں 660کروڑروپے کی اصل رقم اوراس پرعائد ہونے والے سود کی فراہمی حکومت ہند کی جانب سے جہازرانی کی وزارت کی جانب سے موصول ہونے والی ڈیمانڈ کے تحت معقول بجٹی تجاویز کے توسط سے کی جائے گی ۔تاکہ بانڈسے متعلق وقتاًفوقتاً ضرورت ہونے پرسروسنگ ضروریات کی تکمیل ممکن ہوسکے ۔ سود کی ادائےگی ششماہی بنیادوں پراوراصل کی ادائے گی مدت کی تکمیل کے بعد عمل میں آئے گی ۔

***

                 U-5146                                  

(Release ID :171669)

home  Printer friendly Page