شہری ترقیات کی وزارت07-December, 2017 11:22 IST
شہرو ں کے لئے نگرانی کے انتظام جیسے بروقت طریقوں سے جرائم میں کمی ہوگی اور

خاص طورسے خواتین کی حفاظت کے کام میں بہتری پیدا ہوسکے گی

طر ز زندگی میں سدھار، طرز زندگی میں بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرے گی: ہردیپ ایس پوری

 نئیدہلی،07۔دسمبر ۔’’کاروبار کرنے کی آسانی  کے عمل میں ٹکنالوجی پر زبردست توجہ مرکو ز کی جاتی ہے لیکن  یہ کام صرف  اسی امر پر مرکوز نہیں ہے۔ٹکنالوجی، شہریوں کی شراکتداری  ، بنیادی خدمات کی فراہمی ڈھانچہ   جاتی سہولیات  میں بہتری    پید ا کرنے میں عام کردار ادا کرے گی اور زندگی کو بہتر طریقے سے جینے کے لائق بنائے گی۔‘‘ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت    (آزادانہ  چارج ) جناب ہر دیپ ایس پوری نے گزشتہ شام  اسمارٹ بلڈنگ ایوارڈ پیش کئے جانے کی تقریب میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا ایک اور اہم کام یہ ہے کہ  ہندوستان کو ترقی کی دوڑ میں  جست لگاکر آگے لے جایا جائے ۔ ٹکنالوجی سے  ہمیں کم کے ساتھ  زیادہ کام کرنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے ،جس کے نتیجے میں وسائل کے صرفے میں بھی کمی آتی ہے۔

جینے کی آسانی بالخصوص غربیو  ں ،خواتین  ،بزرگوں او ر  مخصوص طور سے اہل لوگوں کے لئے    جینے کی آسانی کو  عام طور سے فراہم کرانے پر زو ر دیتے ہوئے جناب ہردیپ پوری نے کہا کہ تمام ہندوستانی شہریوں کو ایک صاف ستھری اور پائیدار فضا فراہم کرائی جانی چاہئے ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں سپر پاو رکی حیثیت اختیار کرجانے والے ہمارے ملک ہندوستان  کو ڈجیٹل ٹکنالوجی اپناکر   اپنی ڈھانچہ جاتی سہولیات   دفاتر اور گھرو ں کو بااختیار بنانا چاہئے ۔

جناب ہردیپ ایس پوری نے مزید کہا کہ آسان زندگی   میں بہتری  پیداکرنے کے مقصد پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے ،جس کے نتیجے میں  ہندوستان کے ہرشہری کے معیار زندگی میں   بہتر پیداہوسکے  اور اس کے لئے  ہمارے تمام اقدامات ، مشن اور تمام پروگراموں کا حتمی مقصد  اسی نشانے پرمرکوز ہے۔اسمارٹ شہروں کے لئے نگرانی کے نظام جیسے    اسمارٹ  طریقوں  سے  نہ صرف  جرائم میں کمی آئے گی بلکہ   شہریو ں اور بالخصوص خواتین کی حفاظت کے انتظامات میں بہتری پیدا ہوسکے گی۔ پورے شہر میں  پھیلے وائی فائی نیٹ ورک  سے  شہریوں اور بالخصوص خدمات فراہم کاروں کے درمیان رابطہ کاروں میں آسانی  پیدا ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی  ای – گورننس  اور شہریوں کے رد عمل  کے  انتظام وانصرام کے نتیجے میں  شہریوں کے لئے مواقع میں اضافے  جیسے سماجی اقدامات میں بہتری  پیدا ہوسکے گی اور سماجی عد م انصاف  اور کاروباری خدمات میں عدم مساوات کو ختم کیا جاسکے گا۔

وزیرموصوف نے کہا کہ  سینسر پر مبنی ٹکنالوجی جو  رساؤ کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے  اور پانی کی خود کارفراہمی  اورمعیار پر نظر رکھنے کے کام میں آتی ہے ، وہ راست طور سے معیاری پانی  تک رسائی کام اور دیکھ بھال کی لاگت میں کمی اور پانی سے پھیلنے والے امراض  میں  کمی پیدا کرسکے گی۔ دراصل ٹکنالوجی نے ہمیں زبردست طاقت اورمواقع دستیاب کرائے ہیں تاکہ  لوگوں کی زندگی  میں بہتری پیدا کی جاسکے تاکہ طرز زندگی میں حقیقی تبدیلیاں آسکیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش۔رم

U-6148

(Release ID :174155)

home  Printer friendly Page