جہاز رانی کی وزارت07-December, 2017 17:44 IST
وی او چدامبرنار بندرگاہ ٹرسٹ نے ایک ہی دن میں کارگو کاروبار میں نئے ریکارڈ بنائے

نئی دہلی، 7/دسمبر۔  وی او چدامبرنار بندرگاہ ٹرسٹ چنئی نے، کل  ایک ہی دن میں کارگو کاروبار میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جس میں اس نے ایم وی ایشین چیمپئن جہاز سے ، این سی بی –آئی   برتھ (گوری) پر 36،526 میٹرک ٹن تھرمل کوئلے کی مالبرداری کی۔ اس سے قبل یہ اسی بندرگاہ سے 30  اکتوبر 2016 کو بھی ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تھرمل کوئلے(35,656 میٹرک ٹن ) کی مال برداری ایم وی ٹین ٹین جہاز سے کی گئی تھی۔

وی او چدامبرنار بندرگاہ ٹرسٹ کے چیئرمین جناب آئی جیا کمار نے کہا کہ یہ بندرگاہ بہترین کارکردگی اور پیداواریت حاصل کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ ان کوششوں میں مزید ٹریفک حجم کو راغب کرنا ہے۔

 

    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ ش ت۔ م ف(

(07.12.2017)

U-6160

(Release ID :174173)

home  Printer friendly Page